0
Thursday 26 Jan 2012 19:43

پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلام اور ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے، آئی ایس او پاکستان

پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلام اور ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے، آئی ایس او پاکستان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر برادر عسکری مہدی نے کراچی میں وکلاء کی بیگناہ ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے اور خانوادہ شہداء سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلام اور ملک دشمن غیر ملکی ایجنڈا ہے، جس پر ایک مخصوص گروہ عمل پیرا ہے، جو پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتیں پاکستان کو افغانستان بنانے کے ایجنڈے کی تکمیل پر عمل پیرا ہیں جبکہ حکومت پاکستان غیر ملکی ایجنڈے کو روکنے میں ناکامی کا شکار ہو چکی ہے، اگر سکیورٹی اداروں نے ابھی بھی شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی نہ کی تو ملک تباہی سے دو چار ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یکم محرم سے شیعہ نسل کشی جاری ہے اور حکومت کالعدم جماعتوں کے سامنے بے بسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، ہمارا خون ملک کی بنیادوں میں شامل ہے اور اس لئے ہم صبر کا دامن اپنے ہاتھوں سے نہیں چھوڑتے، لیکن ہماری صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور کالعدم تنظیم کے خلاف کارروائی کی جائے، تاکہ فرقہ واریت کو ہوا دینے اور اتحاد بین المسلمین کو کمزور کرنے کی غیر ملکی سازشوں کو روکا جا سکے۔

عسکری مہدی نے کہا کہ آج جہاں عالمِ اسلام کو متحد رہنے کی ضرورت ہے، وہیں شرپسند عناصر کے خلاف آواز بلند کرنے کی بھی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں شیعہ مقدسات کی توہین کرنا اسلام دشمنی کی نشاندہی کرتا ہے، ان اسلام دشمن عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ ملت تشیع میں پائے جانے والی بے چینی ختم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محبِ وطن حلقوں کو چاہیے کہ شر پسند عناصر کے خلاف متحد ہو جائیں، تاکہ ملک بھر میں امن و امان برقرار رہے۔
خبر کا کوڈ : 133308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش