0
Thursday 26 Jan 2012 19:17

کراچی، دہشتگردی کا شکار ہونیوالے 3 وکلاء کی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین

کراچی، دہشتگردی کا شکار ہونیوالے 3 وکلاء کی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے گئے تینوں وکلاء کی تدفین ماڈل کالونی قبرستان میں کر دی گئی۔ جنازوں کو جلوس کی صورت میں قبرستان لے جایا گیا۔ اس دوران مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے شکار وکلاء کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ماڈل کالونی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ 

اس سے قبل امام بارگاہ حسینی ملیر حسین آباد میں وکلاء کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر شارع فیصل اور مختلف مقامات پراحتجاج کیا گیا اور مشتعل افراد نے ٹائر جلائے۔ امام بارگاہ حسینی پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ روکے۔ گورنر سندھ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ تحفظ فراہم کیا جائے گا، تاہم حکومت اس حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، امام بارگاہ حسینی سے ماڈل کالونی قبرستان تک پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔
خبر کا کوڈ : 133303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش