0
Friday 27 Jan 2012 02:07

جشن عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر طاغوتی قوتوں کے آلہ کار فساد کروا سکتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

جشن عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر طاغوتی قوتوں کے آلہ کار فساد کروا سکتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سرکار دو عالم ﷺ کی ولادت کا جشن منانا عین ایمان اور اسے نہ ماننا شیطان کا کام ہے۔ رسول اللہ کی ولادت کا جشن غلامانِ رسول ہر سال مناتے ہیں اور تاقیامت مناتے رہیں گے۔ جشنِ عید میلاد البنی ﷺ تا قیامت جاری رہے گا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ربیع الاول کے موقع پر نہ صرف امن و امان کو برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں بلکہ کے ای ایس سی سمیت بجلی فراہم کرنے والے ملک بھر کے تمام ادارے ربیع النور ﷺ کے دوران بالخصوص میلاد کے جلسوں اور محافلِ نعت کی تقریبات کو کم از کم بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے کر اپنی قبروں میں اجالے کا ضرور اہتمام کرلیں۔ وہ مرکز اہلسنت بابائے اُردو روڈ پر ماہ ربیع الاول جشنِ آمد رسول ﷺ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ایمان کی اساس رسول اللہ ﷺ کی محبت پر اپنا سب کچھ قربان کردینے کا نام ہے، یہی فکر و فلسفہ سنی تحریک کا ہے۔ ہم نے لوگوں کی طرح زبانی نہیں عملی طور پر غلامیِ رسول ﷺ میں موت کو قبول کرنے کی تاریخ رقم کرنی ہے، انشاءاللہ اس روایات کو برقرار رکھا جائے گا اور جیسے جیسے 12 ربیع الاول کا یوم قریب آئے گا پورا ملک سبز گنبد خضریٰ اور نعلین مبارک کے پرچموں سمیت فضاء درود و سلام سے گونج اُٹھے گی، لیکن اس دوران حکومت کی سیکوریٹی کے ساتھ ساتھ سنی تنظیمیں اپنے طور ہر بھی جلسے جلوسوں کی حفاظت کا فریضہ بھی انجام دیں، کیونکہ طاغوتی قوتوں کے آلہ کار انتہا پسندی کی صورت میں کچھ بھی شر اور فساد کروا سکتے ہیں جس کے لئے ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و یکجہتی اور قائدین کی ہدایت پر مضبوطی سے قائم رہنا ہوگا۔

ثروت اعجاز نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جشن ولادت رسول ﷺ کے سلسلے میں بارہ ربیع الاول کے ساتھ ساتھ گیارہ ربیع الاول کو بھی ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے تاکہ غلامانِ مصطفیﷺ شایانِ شان طریقہ سے جشن عیدمیلاد النبی ﷺ منا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 133387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش