0
Monday 30 Jan 2012 00:15

تخت لاہور دیکھ لے باغی آگیا، سياسی کيريئر ميں جتنی وفائيں کيں اتنی ہی جفائيں مليں، جاويد ہاشمی

تخت لاہور دیکھ لے باغی آگیا، سياسی کيريئر ميں جتنی وفائيں کيں اتنی ہی جفائيں مليں، جاويد ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کي سياست ميں معروف نام جاويد ہاشمي نے کہا ہے کہ اپنے سياسي کيرئر ميں جتني وفائيں کيں اتني جفائيں مليں، تاہم سب سے زيادہ عزت و وقار لاہور سے ملا اور لاہور سے ہي جان سے زيادہ محبت کي ہے، پاکستان تحريک انصاف ميں شموليت کے بعد پہلي مرتبہ لاہور پہنچنے اور داتا دربار ميں حاضري کے موقع پر جاويد ہاشمي کا کہنا ہے کہ لاہور فيصلوں کا شہر تاريخ لکھتا بھي ہے اور بناتا بھي ہے۔ ميں اکيلا باغي نہيں، آج ايسا لگ رہا ہے جيسے پورا لاہور ہي باغي ہو گيا ہے۔ ميں کسي کے اقتدار کے رعب ميں نہيں آيا۔ مشرف دور ميں وزارتوں کے لئے منتيں کي گئيں ليکن ميں نے قبول نہيں کيں ، عمران خان نے ملک کو مضبوط بنانے کا وعدہ کيا ہے اس لئے اسکے ساتھ کھڑا ہوں، لگتا ہے ملک کا مقدر بدلنے والا ہے۔

جو بھي اس مقدر کا راستہ روکنے کي کوشش کرے گا اسکو بحيرہ عرب ميں پھينک ديں گے، چاہے ميرا دوسرا بازو اور ٹانگ بھي اس جدو جہد ميں ختم ہو جائے ليکن دل کے اندر ملک اور عوام کي محبت کا جذبہ ختم نہيں ہو گا۔ جاويد ہاشمي نے کہا کہ عدليہ کے ساتھ گيلاني اور زرداري نے جو کچھ کيا اسکا حساب نہيں، امريکہ آتا ہے ڈرون برساتا ہے، عافيہ صديقي کا مسئلہ ہو يا بم برسيں ہماري حکومت بے شرمي سے خاموش رہتي ہے، لاہور حکومت سوئي ہوئي ہے، ليکن ميں سمجھتا ہوں پاکستان جاگ رہا ہے، لٹيروں کے دوست اور ان سے معاہدے کرنے والے بھي چور ہي ہوتے ہيں۔

دیگر ذرائع کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کی استقبالیہ ریلی داتا دربار پہنچ گئی، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تخت لاہور دیکھ لے کہ باغی آ گیا ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے شروع ہونیوالی ریلی چھ گھنٹوں میں داتا دربار پہنچی۔ تحریک انصاف کی جانب سے ملتان روڈ پر متعدد مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے۔ ریلی میں آتشبازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا، جبکہ فضا میں کبوتر بھی چھوڑے گئے۔ اس موقع پر استقبالیہ کیمپوں سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا سونامی آ چکا ہے اور اب کوئی طاقت تبدیلی کو نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی ریلی کے باعث ملتان روڈ، کینال مین بلیوارڈ، علامہ اقبال ٹائون اور لوئر مال سمیت کئی علاقوں میں ٹریفک کا بہاؤ بری طرح متاثر ہوا۔ 
خبر کا کوڈ : 134055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش