0
Saturday 4 Feb 2012 00:26

رسول اکرم ص کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں، آئی ایس او پشاور

رسول اکرم ص کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں، آئی ایس او پشاور
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر ثاقب بنگش نے عید میلادُالنبی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایامِ وحدت عالمِ اسلام کے لئے رحمت کے دن ہیں اور رسول اکرم ص ہمارے لئے نمونہِ حیات بن کر آئے ہیں، آپ ص کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ ص کی سیرت ِطیبہ پر عمل پیرا ہو کر اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہیئں کیونکہ رسول ص کی ذاتِ اقدس تمام ملت اسلامیہ کیلئے وحدت کی علامت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان 12 تا 17 ربیع الاول با فرمانِ امام خُمینی رہ ہفتہ وحدت مناتی ہے، انہوں نے ہفتہ وحدت کے پروگرامات کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پشاور پریس کلب میں وحدت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گی، اس کے علاوہ پشاور یونیورسٹی، کوہاٹ یونیورسٹی اور علاقائی سطح پرخصوصا ً کوھاٹ، ہنگو اور پاراچنار میں سیمینارز، کانفرنسز اور وحدت ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 135226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش