0
Wednesday 8 Feb 2012 18:42

موجودہ نظام نے نوجوانوں کو بے مقصدیت کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے، میاں محمد اسلم

موجودہ نظام نے نوجوانوں کو بے مقصدیت کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے، میاں محمد اسلم

اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ملک کی قسمت بدلنے اور فرسودہ اور ظالمانہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے ملک بھر کے نوجوانوں کو شباب ملی کے پلیٹ فارم سے منظم جدوجہد کرنا پڑے گی۔ موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے، قومی ادارے دیوالیہ ہو رہے ہیں، نیچے سے لے کر ایوان صدر تک کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ زرداری، گیلانی ٹولہ عوام کی مسیحائی کی بجائے اپنے اقتدار کو طول دینے کی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ عوام کا منہ چڑا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے شباب ملی ضلع اسلام آباد کے عہدے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر کاشف چوہدری، شباب ملی پنجاب کے صدر ہما ایو ب، اسلام آباد کے صدر راؤ جاوید اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

میاں اسلم نے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ ملک ہے جس کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے مگر موجودہ نظام نے نوجوانوں کو بے راہ روی کا شکار اور بے مقصدیت کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس وقت ملک میں ظلم، نا انصافی، فحاشی و عریانی اور وڈیرہ شاہی کا کلچر فروغ پا رہا ہے۔ مغرب زدہ طبقہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں ہندوانہ اور مغربی کلچر کے فروغ کے لئے سرگرم ہے۔ انھوں نے کہا جماعت اسلامی نے اپنے منشور میں اسی اسلامی فلاحی ریاست کو ماڈل بنایا ہے اور اس کے ذریعے پاکستان کو ایک ایسی ریاست بنائیں گے جو قرآن وسنت کی اتباع کی پابند اور خلافت راشدہ کے نمونے کی پیرو ہو، آج پاکستان جس بحرانی صورتحال سے دوچار ہے پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے ساتھ ساتھ ملک کی جغرافیائی سالمیت بھی خطرات میں گھر چکی ہے۔

خبر کا کوڈ : 136368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش