0
Saturday 24 Oct 2009 13:56

ایران اور پاکستان دہشت گردی کیخلاف مشترکہ میکنزم پر متفق

ایران اور پاکستان دہشت گردی کیخلاف مشترکہ میکنزم پر متفق
 اسلام آباد:وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے ایرانی ہم منصب مصطفیٰ محمد نجار نے ملاقات کی۔جس میں دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کےخلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتیں انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئیں،جس میں دو طر فہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ پاکستان اور ایران نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ میکنزم بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔اس بات کا فیصلہ اسلام آباد میں ایران کے وزیر داخلہ مصطفٰی نجار کی وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات میں کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایرانی وزیر داخلہ نے سیستان و بلوچستان میں خودکش حملے کے حوالے سے بعض شواہد اور معلومات وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے حوالے کیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایرانی ہم منصب کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان ایران میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایران سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔





خبر کا کوڈ : 13730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش