0
Wednesday 15 Feb 2012 19:40

بلوچستان یا ملک کے کسی معاملے پر امریکہ کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، فضل الرحمن

بلوچستان یا ملک کے کسی معاملے پر امریکہ کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بحال کر کے پارلیمنٹ اور اے پی سی کے فیصلوں کی توہین کی گئی ہے حکومت نیٹو کی خاطر ملک کی سلامتی کیلئے ہونے والے متفقہ فیصلوں کو روند کر سپلائی بحال کرنا اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارنے کے مترادف ہے۔ وہ پارٹی رہنماؤں ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، مولانا محمد امجد خان، الحاج شمس الرحمن شمسی سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ خوارک کے بہانے نیٹو سپلائی بحال کرنا انتہائی غلط فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع پارلیمنٹ سے سپریم نہیں انھیں تنہا فیصلے کر نے کا اختیار کس نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام مذہبی اور سیا سی قوتوں کے فیصلوں سے بالا فیصلے کرنے قوم کی سمجھ سے بالا ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ اور اے پی سی کے فیصلوں کی پا بند ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ غیروں کی خاطر ملک و قوم کے مفاد کو کب تک قربان کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اس فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب امریکہ میں ہمارے ملک کے معاملات پر بھی بحث ہونے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان یا ملک کے کسی معاملے پر امریکہ کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غیروں کو بلوچستان پر بات کرنے کا موقع ملا ہے، حکومت بلوچستان کے حالات کی بہتری کے لئے فوری اقدامات کرے اور احساس محرومی کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر دیرپا اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 138054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش