0
Thursday 16 Feb 2012 23:41

بہاولپور، اخبار کے دفتر پر فائرنگ، چیف رپورٹر زخمی

بہاولپور، اخبار کے دفتر پر فائرنگ، چیف رپورٹر زخمی

اسلام ٹائمز۔ بہاولپور سے شائع ہونیوالے ایک اخبار کے دفتر پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چیف رپورٹر شدید زخمی ہو گیا، مسلح افراد کئی منٹ تک ہوائی فائرنگ کرتے رہے، واقعہ کیخلاف بہاولپور پریس کلب، بہاولپور یونین آ ف جرنلسٹس اور دیگر صحافتی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مقامی ذرائع کے مطابق کئی تھانوں کو مطلوب، درجنوں مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری اعجاز سراء اور دیگر مسلح افراد نے مقامی روزنامہ کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور دفتر میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی، ملزمان کی فائرنگ سے چیف رپورٹر سہیل تسکین لودھی زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان کئی منٹ تک دفتر کے باہر ہوائی فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی صحافی کو فوری طبی امداد کیلئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا، ادھر وقوعہ کے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، بہاولپور پریس کلب، بہاولپور یونین آف جرنلسٹس، فوٹو جرنلسٹس یونین سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے مقامی اخبار کے دفاتر پر فائرنگ، مقدمہ درج نہ کرنے اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملزمان کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 138365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب