0
Friday 17 Feb 2012 16:46

پورے ملک سے لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں اور قانون بے بس نظر آرہا ہے، نواز شریف

پورے ملک سے لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں اور قانون بے بس نظر آرہا ہے، نواز شریف

اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کے سامنے لاپتہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پورے ملک سے لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں اور قانون بے بس نظر آرہا ہے۔ یہ کونسی طاقتیں ہیں جو نہ قانون کی پروا کرتی ہیں نہ عدالتوں کی اور ہزاروں افراد کو ناجانے کہاں غائب کر دیتیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کی داد رسی نہیں کی جا رہی۔ پورے ملک میں دس ہزار افراد لاپتہ ہیں جن کے لواحقین عرصہ دراز سے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن جلد پارلیمنٹ میں گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے ایک قرارداد پیش کرے گی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ آئین و قانون میں بھی ترامیم لائی جائیں گی تاکہ لوگوں کو بے جا غائب نہ کیا جا سکے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے پریڈ ایونیو میں ’’ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آف پاکستان ‘‘ کے تحت لا پتہ افراد کی بازیابی کے لیے دئیے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے معاشرے کا شہری ہوتے ہوئے شرمندگی محسوس کر رہا ہوں، جس معاشرے میں انسانوں کے ساتھ اس قدر ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دہشت گرد ہے تو اسے میڈیا، عدالت اور قانون کے سامنے لایا جائے۔ معاشرے ناانصافی کے بل بوتے پر زیادہ دیر نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان ہماری ذمہ داری ہے کہ جہاں ظلم دیکھیں اسے زور بازو سے روکیں۔

خبر کا کوڈ : 138479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش