0
Thursday 23 Feb 2012 12:06

پشاور،کوہاٹ اڈہ پر بم دھماکہ، 15 افراد جاں بحق 30 سے زائد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

پشاور،کوہاٹ اڈہ پر بم دھماکہ، 15 افراد جاں بحق 30 سے زائد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کوہاٹ روڈ پر خوپل اڈے کے قریب بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈی سی او پشاور سراج احمد کے مطابق یہ تعداد ۱۲ جبکہ دیگر ذرائع تعداد ۱۵ بتا رہے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد تیس سے زیادہ ہے۔ ڈی سی او کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکہ ایک کار میں ہوا۔ دھماکے میں چالیس کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ شفقت ملک کے مطابق دھماکا کار میں ہی ہوا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق کرولا ۸۶ ماڈل کار دھماکے میں استعمال کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے۔ جبکہ دھماکے میں چالیس سے پینتالیس کلو گرام دھماکہ خیر مواد استعمال ہوا۔ جائے وقوع کے قریب سے دو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق پشاور میں کوہاٹ روڈ پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں ۱۲ افراد جاں‌ بحق اور۳۰ زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا دیا گیا ہے۔ دھماکہ کوہاٹ روڈ پر واقع دخول ویگن اڈا کے قریب ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص بھی گرفتار ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ روڈ پر واقع بس اڈے میں دھماکے سے ۱۲ افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکہ سے اڈے میں کھڑی متعدد فلائنگ کوچز تباہ ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ جائے وقوع سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں چالیس کلو بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔ کوہاٹ اڈے سے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کو مسافروں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 140180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش