0
Thursday 23 Feb 2012 13:19

امریکہ نے پاکستان کو بتا کر ڈرون حملے شروع کئے، غیرملکی ایجنسی

امریکہ نے پاکستان کو بتا کر ڈرون حملے شروع کئے، غیرملکی ایجنسی
اسلام ٹائمز۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے دو ماہ کے وقفے کے بعد قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے شروع کرنے سے پہلے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد امریکی ڈرون حملوں کا سلسلہ دو ماہ تک بند رہا لیکن جنوری میں امریکا نے ایک بار پھر ڈرون حملوں کاسلسلہ شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈرون حملے شروع کرنے سے پہلے امریکی حکام نے پاکستان سے باقاعدہ بات چیت کی۔ امریکی حکام نے پاکستانی رہنماؤں کو بتایا کہ اسلام آباد کے اعتراضات کے باوجود امریکا ڈرون حملے شروع کرنے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور نائب صدر جوبائیڈن نے پاکستانی حکام کو فون کیا۔ دوسری جانب امریکی جنرل مارٹن ڈیمپسی نے جنرل اشفاق پرویز کیانی سے بھی بات چیت کی جس کے بعد 10 جنوری کو شمالی وزیرستان میں امریکا نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں پہلا ڈرون حملہ کیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق نومبر میں سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد بھی امریکی حکام کا یہی کہنا تھا کہ ڈرون حملے معطل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 140209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش