0
Saturday 25 Feb 2012 01:59

عوام کی مایوسی ہی کسی بڑ ے انقلاب کا شاخسانہ ہوتی ہے، ثروت اعجاز قادری

عوام کی مایوسی ہی کسی بڑ ے انقلاب کا شاخسانہ ہوتی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو جن مصیبتوں اور مشکلات کا سامنا ہے اس کی قصور وار بالخصوص وہ قوتیں ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ میں ہونے کے باوجود ملک کو بحرانوں اور بیرونی سازشوں سے بچانے کی بجائے اپنے مفادات کیلئے کام کیا۔ تمام جماعتوں نے اپنے منشور اس طرح بنائے ہوئے ہیں کی جیسے عوام کا ان سے زیادہ کوئی ہمدرد نہیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے۴ سالہ موجودہ دور حکومت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، عوام کی بھلائی کا کام کرنیوالوں نے ہی ملک کو بیرونی اشاروں پر چلانا شروع کر دیا جس کے سبب آج ملک میں دہشت گردی، انتہا پسندی، لاقانونیت عروج پر ہونے کے ساتھ مہنگائی، بے روزگاری کے سونامی کو روکنے کیلئے کسی بھی سیاسی جماعت نے چاہے وہ اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں کوئی کام نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں بھوک و افلاس اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرنے والے سے ہمدردی اور حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ منفی پالسیوں کا نتیجہ ہے کہ ریلوے کا بیڑا غرق ہوگیا، اسٹیل مل تباہ حالی کا شکار ہے اور اب ریڈیو پاکستان بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے سرمایہ دار اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں بھوک و افلاس سے پریشان حال خودکشیاں کر رہے ہیں جوکہ اب معمول بنتا جارہا ہے، مگر عوامی نمائندوں اور حکمرانوں و اپوزیشن کو یہ سب نظر نہیں آتا عوام میں پایا جانے والا احساس محرومی کسی طور بھی جمہوریت و ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم و توانا بنانے کیلئے ضروری ہے کہ عوام میں پائی جانیوالی احساس محرومی کو ختم کیا جائے یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ حکمران اور اپوزیشن جماعتیں صرف اور صرف ملک کے مفاد میں میڈ ان پاکستان پالیسی بنائیں جو عوام کی سوچ و امنگوں کی عکاسی کرتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی مایوسی ہی کسی بڑ ے انقلاب کا شاخسانہ ہوتا ہے انقلاب حادثاتی طور پر نہیں آتے اس صورت میں ہی آتے ہیں کے عوام کے حقوق غصب ہو رہے ہوں اور ملک ترقی کی بجائے پتھر کے دور میں جا رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک مظلوم غریب عوام کے ساتھ مل کر ملک کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے پر عزم ہے اگر کوئی ملک کی سلامتی، خوشحالی اور خودمختاری کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرے گا تو وہ عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ حکمران و اپوزیشن جماعتیں اقتدار کی حوس اور ٹکراؤ کی راہ کو مسترد کرکے ملک کے عظیم تر مفاد میں فیصلے کریں وگرنہ عوام کا انقلاب انہیں بہا کر لے جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 140538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش