0
Wednesday 21 Oct 2009 12:51

خطے کی صورتحال،بھارتی وزیر اعظم نے فوج کو تیاریاں تیز کرنے کا حکم دیدیا

خطے کی صورتحال،بھارتی وزیر اعظم نے فوج کو تیاریاں تیز کرنے کا حکم دیدیا
نئی دہلی:بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پڑوسی ممالک کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ہم پر حملوں کاخطرہ ہے۔خطے کے حالات انتہائی خراب ہیں۔انہوں نے مسلح افواج کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جگہ کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے فوج کو ہر طرح کے فوجی ساز و سامان سے لیس کرنا ضروری ہے۔ مسلح افواج کے کمانڈرز سے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوس میں حالات انتہائی خراب ہیں،دہشت گردی میں ریاستی اور غیر ریاستی دونوں عناصر ملوث ہیں۔اپنے خطاب میں منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت جمہوری ملک ہے جہاں دہشت گردی کے خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اپنے دفاعی نظام کو بہتر بنانا ہوگا ۔بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے کو تیار ہیں،مگر اس حوالے سے ہمیں امتیازی سلوک روا نہ رکھنے کی یقین دہانی کرائی جائے۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرونی دنیا کے ساتھ تعمیری تعلقات کیلئے فیصلے کرنا ہوں گے۔کانفرنس میں بھارت کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ وزیر دفاع اے کے انتھونی،وزیرداخلہ پی چدامبرم،وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا اور دیگر سینئر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں چین،پاکستان،افغانستان اور اندرونی سلامتی کو ماؤ باغیوں کے حملوں سے درپیش خطرات کے پیش نظر فوری طور پر وضع کردہ پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

خبر کا کوڈ : 13570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش