0
Sunday 1 Nov 2009 12:58

کابل،عبداللہ عبداللہ کا انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

کابل،عبداللہ عبداللہ کا انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
کابل:افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے سات نومبر کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے اور افغان عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت ہونے والے انتخابات مسترد کر دیں۔کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے انکے مطالبات مسترد کر دیئے گئے ہیں، لہٰذا اب شفاف انتخابات ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلیے آزاد الیکشن کمیشن قائم کیا جانا چاہئیے کیونکہ انتخاب کے بعد افغان عوام حقیقی تبدیلی کی امید رکھتے ہیں۔عبداللہ عبداللہ نے اپیل کی کہ افغان عوام موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت انتخاب مسترد کر دیں۔ 
افغانستان:عبداللہ عبداللہ رن آف الیکشن کے بائیکاٹ کی طرف مائل
کابل:مغربی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ رن آف الیکشن کے بائیکاٹ کی طرف مائل ہیں۔مغربی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کی جانب سے رن آف الیکشن سے دستبرداری کی خبریں صدر حامد کرزئی سے ہونے والے شراکت اقتدار کے مذاکرات پر اثر انداز ہونے کی چال بھی ہو سکتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ابھی تک دونوں امیدواروں میں کوئی ڈیل فائنل نہیں ہوئی ہے اور ہو سکتا ہے یہ عبداللہ عبداللہ کا سیاسی حربہ ہو۔ایک اور سفارتی ذرائع کے مطابق اگر سابق افغان وزیر خارجہ رن آف الیکشن کا بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں تو انھیں 7 نومبر سے پہلے اس کا باقاعدہ اعلان کرنا چاہئے۔ 


خبر کا کوڈ : 14211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش