0
Thursday 8 Mar 2012 20:29

سانحہ کوہستان، رحمان ملک نے ایک دن کی مزید مہلت مانگی ہے، علامہ امین شہیدی

سانحہ کوہستان، رحمان ملک نے ایک دن کی مزید مہلت مانگی ہے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ سانحہ کوہستان پر بھرپور احتجاج کے لئے گلگت اور بلتستان کے عوام تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر علماء کرام کے لئے باعث تقویت ہے کہ ملت آمادہ باش ہے۔ اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے بتایا ہے کہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے آغا راحت حسین کو کال کر کے ایک دن کی مزید مہلت مانگ لی ہے اور موسم کی خرابی کا عذر پیش کیا ہے۔ 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے مطابق وزیر داخلہ نے 9 مارچ کو گلگت آنے اور تمام مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ بہت سی اہم باتیں علماء کرام سے مل کر ان کے گوش گزار کی جائیں گی۔ سانحہ کوہستان پر تفصیلی گفت و شنید کے لئے علماء کرام کے ایک وفد نے گلگت کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران وہاں کے اکابرین اور رہنمائوں سے گلگت اور بلتستان کی صورتحال تفصیلی بات کرنے کے علاوہ گلگت بلتستان کے علماء پر مشتمل ایک کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور طے پایا ہے کہ آئندہ تمام فیصلے اس کونسل کے اکابریں مل کر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 144043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش