0
Friday 9 Mar 2012 14:40

ایران کے ساتھ مذاکرات ہی سب سے بہتر راہ ہے، اوباما کا اعتراف

ایران کے ساتھ مذاکرات ہی سب سے بہتر راہ ہے، اوباما کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن سید جلال یحی زادہ نے کہا ہے کہ ایران کے تیل کے بائيکاٹ سے مغرب کو نقصان ہونے کے بعد امریکی صدر کو یہ کہنے پر مجبور ہونا پڑا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ہی سب سے بہتر راہ ہے۔ یحی زادہ نے کہا کہ مغرب ایران کے تیل اور سنٹرل بینک کا بائیکاٹ کرکے ایران کے سیاسی، سماجی اور اقتصادی نظاموں کو بحران سے روبرو کرنا چاہتا تھا لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے وقت پر بعض مغربی ملکوں کو تیل کی سپلائی روک کر بڑا مناسب جواب دیا ہے، جس سے یورپ کے مالی بحران میں مزید شدت آ گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران اتنا کمزور ملک نہیں کہ چند یورپی ملکوں کے تیل نہ خریدنے سے بحران کا شکار ہو جائے بلکہ یورپی یونین کے اس جلد بازی میں کئے گئے اقدام سے اسے ہی نقصان پہنچا ہے اور بعض یورپی حکومتوں کا کہنا ہےکہ ایران کے سنٹرل بینک اور تیل کا بائيکاٹ کرنے سے ہی ان کی معیشتوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 144181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش