0
Sunday 11 Mar 2012 00:21

فیصلہ قومی مفاد میں، گيس پائپ لائن منصوبے پر امريکي دباو ميں نہيں آئينگے، گیلانی

فیصلہ قومی مفاد میں، گيس پائپ لائن منصوبے پر امريکي دباو ميں نہيں آئينگے، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ گيس پائپ لائن منصوبے پر امريکي دباو ميں نہيں آئيں گے، ان کا کہنا ہے کہ امريکا سے کبھي نہيں کہا کہ وہ سلالہ چيک پوسٹ کے واقعہ پر معافي مانگ لے تو نيٹو سپلائي کھول ديں گے، اصل دوستي لڑائي کے بعد شروع ہوتي ہے۔ اسلام آباد ميں ميڈيا کے نمائندوں سے گفتگو ميں وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کا کہنا تھا کہ گيس پائپ لائن منصوبے پر قومي مفاد ميں فيصلہ کيا جائيگا، پاکستان اور امريکا کے درميان اعتماد کي کمي سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ايک سوال کے جواب ميں وزيراعظم کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے خوفزدہ نہيں، وہ ان کے فيورٹ ہيں، 20ويں ترميم کے ذريعے آزاد اليکشن کميشن کے قيام کے بعد عمران خان کو مطمئن ہو جانا چاہئے۔ وزيراعظم گيلاني کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام اتنے ہي محب وطن ہيں جتنا کوئي بھي دوسرا پاکستاني، اور بلوچستان کے حالات کي بہتري کيلئے اے پي سي بلاني ہو يا جرگہ تيار ہيں۔
خبر کا کوڈ : 144550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش