0
Wednesday 14 Mar 2012 12:29

شہدائے پاراچنار اور سانحہ ہنگو کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

شہدائے پاراچنار اور سانحہ ہنگو کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اسلام ٹائمز۔ شہدائے پاراچنار سانحہ ہنگو کی پہلی برسی کی موقع پر شہدا کے قبروں پر چراغاں اور شہداء کو خراج عقیدت  پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال ۱۳ مارچ ۲۰۱۱ء کو امن معاہدہ ہونے کے بعد ٹل پاراچنار روڈ کھلنے کے چند ہی ہفتے بعد ماموں خوڑ دوآبہ ضلع ہنگو کے قریب پاراچنار سے پشاور جانی والی مسافر کوچ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے آٹھ افراد شہید اور کئی دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔ جن میں کم سن بچے بھی شامل تھے۔
 
ان شہدا میں اسلام آباد کے ایک میڈیا گروپ میں سسٹم نیٹ ورک پر کام کرنے کا ماہر مجاہد حسین بھی شامل تھا۔ مجاہد حسین زمانہ طالب علمی  میں پشاور یونیورسٹی میں آئی ایس او پاکستان کا ایک سرگرم رکن اور اعلی اخلاق و کردار کا مالک انسان تھا۔ شہید مجاہد حسین سمیت دیگر شہدا کے قبروں پر چراغاں کیا گیا اور مئومنین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہادتوں سے کسی قوم کو دبایا نہیں جا سکتا، بلکہ شہادتوں سے تو جذبوں میں اور نکھار پیدا ہوتا ہے، لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ حکومت و متعلقہ ادارے ٹل پاراچنار روڈ پر بار بار خلاف ورزی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ انہوں نے طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میدان جنگ میں طوری بنگش قبائل کا مقابلہ کرنے کی بجائے بذدلوں کی طرح نہتے مسافروں بشمول بچوں و خواتین کو نشانہ بنانا کس اسلام و انسانیت میں جائز ہے؟ 

خبر کا کوڈ : 145442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش