0
Tuesday 20 Mar 2012 01:26

وزیراعظم نے سوئس خط نہ لکھنے کا جواب میری ہدایت پر دیا، اعتزاز احسن

وزیراعظم نے سوئس خط نہ لکھنے کا جواب میری ہدایت پر دیا، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے روبرو سوئس حکومت کو خط نہ لکھنے کا جواب میری ہدایت پر دیا۔ دنیا نیوز کے پروگرام "کراس فائر" میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے سے متعلق تفصیلات بیان نہیں کر سکتے۔ توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کے وکیل ہونے کے ناطے ان کی ہدایت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سیاست میں پیپلز پارٹی کے جیالے جبکہ عدالت میں ایک وکیل ہوتے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ججوں کی بحالی کیلئے چلائی گئی تحریک میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا اور صدر زرداری سے ججوں کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ججوں کی بحالی کے بعد انہوں نے عدالت یا کسی جج سے کسی بھی قسم کی رعایت کی درخواست نہیں کی۔ غیر جانبداری سے متعلق کئے گئے ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل ہیں اور ہر موڑ پر ان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کو استثنٰی حاصل ہے اور حکومت نے این آر او سے متعلق فیصلے کو تبدیل نہیں کیا صرف اطلاق میں تاخیر کی ہے، جس کی قانون میں اجازت موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 146916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش