0
Thursday 22 Mar 2012 23:55

عمران خان کا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان

عمران خان کا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں تحریک انصاف میڈیا سیل کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا نے کہا کہ آئندہ دو ماہ کے دوران نہ صرف پارٹی کی ہر سطح پر انتخابات کرائے جائیں گے بلکہ اس سے قبل ممبرسازی مہم کا اجراء کیا جائے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک پارٹی میں جمہوری اقدار فروغ نہیں پائے گا، تب تک نتائج بہتر نہیں آ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی اور اگر کامیابی نہ ہوئی تو مضبوط اپوزیشن بنائے گی۔ انہوں نے کہ تحریک انصاف کسی دوسری جماعت کے ساتھ الحاق کے حق میں نہیں ہے۔ عمران خان نے میڈیا سیل کا دورہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 147541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش