0
Monday 26 Mar 2012 23:42

سرائیکی صوبہ بننے میں سب سے بڑی رُکاوٹ پنجاب اسمبلی ہے، مخدوم شہاب الدین

سرائیکی صوبہ بننے میں سب سے بڑی رُکاوٹ پنجاب اسمبلی ہے، مخدوم شہاب الدین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں 3 سے 4 ماہ میں خاطر خواہ کمی ہوگی، سرائیکی صوبہ بننے میں سب سے بڑی رُکاوٹ پنجاب اسمبلی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے صدر اور وزیر اعظم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سرکٹ ہائوس ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پٹرول کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی سے جُڑی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان پر بھی اثر پڑے گا، مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ آئندہ آنے والا بجٹ عوامی ہوگا، جس میں جنوبی پنجاب کو پورا پورا حق ملے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل و ممبر پنجاب اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کرے گی اور علیحدہ صوبہ دے گی۔
خبر کا کوڈ : 148350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش