0
Monday 26 Mar 2012 21:47

پنجاب میں جلاؤ گھیراؤ اور جانی ومالی نقصان کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، رحمان ملک

پنجاب میں جلاؤ گھیراؤ اور جانی ومالی نقصان کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ مظاہرون کے دوران ہونے والے نقصانات کی رپورٹ متعلقہ حکام سے طلب کر لی ہے، ایف آئی اے کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ مظاہروں کی فوٹیج بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو تیل کی ترسیل دوگنی کردی گئی ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ لانگ مارچ کا شوق پورا کر لے، اسلام آباد پہنچنے پر بڑی اسکرینوں کے ذریعے پنجاب حکومت کے کرپشن کے قصے منظر عام پر لائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بتائیں گلبرگ کو حسین بنانے کا ٹھیکہ کس حسینہ کو دیا؟

رحمان ملک نے کہا کہ دنیا میں واحد وزیراعلی ہیں جو احتجاجی مظاہروں کی قیادت کا اعلان کرتے ہے، ان کا نام گینز بک آف وولڈ ریکارد میں لکھنا چاہے۔ نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ قابل قبول ہوگا جو پارلیمنٹ کرے گی۔ میمو معاملہ پر رحمان ملک نے کہا کہ منصور اعجاز اور ن لیگ کو ایکسپوز کرنے پر وہ یاسین ملک کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 

بعد ازاں پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بدامنی کے حوالے وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی سے 62 جوئے اور منشیات کے اڈے ختم کر دیئے ہیں، پورے شہر میں بڑے بڑے جرائم کے گروپوں کو ختم کیا گیا ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ مشاعرے پر حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے، جس کی تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کردی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 148352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش