0
Sunday 1 Apr 2012 00:52

پٹرول کے بعد سی این جی بھی 11 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی

پٹرول کے بعد سی این جی بھی 11 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ سی این جی کی قیمت میں 11 روپے 58 پیسے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا ہے۔  وزارت پٹرولیم نے سی این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے, جس کے تحت ریجن ون کے لیے سی این جی کے نرخ میں 11 روپے 58 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد نئی قیمت 88 روپے 70 پیسے ہو گی، ریجن ٹو کے لیے سی این جی کے نرخ 9 روپے 93 پیسے بڑھائے گئے ہیں اس ریجن میں نئی قیمت 80 روپے 98 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، وزارت پٹرولیم کے مطابق بیس فیصد سرچارج عائد کر نے کی وجہ سے سی این جی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ سی این جی اور پٹرول کے درمیان فرق کو کم کیا جائے گا، موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تھا تو اس وقت سی این جی کی قیمت 38 روپے فی کلو تھی، جو 88 روپے 70 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، ان چار سالوں میں سی این جی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر ایک سو دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 149412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش