0
Sunday 1 Apr 2012 15:24

ثروت اعجاز قادری کی مشاہد حسین سید سے ٹیلیفون پر گفتگو

ثروت اعجاز قادری کی مشاہد حسین سید سے ٹیلیفون پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے پاکستان مسلم لیگ ( ق ) کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جماعت حکومت کی الائنس میں شامل ہے، کراچی کے حالات پر آپ کو فرنٹ مین کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی میں خون خرابے کا کھیل ایک سازش کے تحت کھیلا جارہا ہے تاجروں، صنعت کاروں اور مظلوم عوام کو حکومت تحفظ فراہم کرے۔ رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاسی زنجیروں سے آزادی دلانا ہوگی۔ امن و امان کا دشمن کسی بھی جماعت، قوم اور ملک کا دوست نہیں ہوسکتا۔ موجودہ حالات کے پیش نظر بڑی سیاسی شخصیات کو اپنی اہم ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

اس موقع پر مشاہد حسین سید نے کراچی کے حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ( ق ) امن کی کوششوں میں آپ کے ساتھ ہے اور کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے حکومتی سطح پر بھی کوششیں کی جائیں گی۔ اس موقع پر انہوں نے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کو ملاقات کی دعوت دی جو ثروت اعجاز قادری نے قبول کرلی۔
خبر کا کوڈ : 149524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش