0
Saturday 31 Mar 2012 01:45

کراچی اور کوئٹہ میں قتل و غارت گردی کھلی دہشت گردی ہے، ثروت اعجاز قادری

کراچی اور کوئٹہ میں قتل و غارت گردی کھلی دہشت گردی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قومی سلامتی پر سمجھوتہ ملک کی عوام کی امنگوں کے خلاف کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، کراچی اور کوئٹہ میں قتل و غارت گردی کھلی دہشت گردی ہے، قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ مصلحت پسندی سے باہر نکل کر شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے چاہے وہ کسی بھی صف میں موجود ہوں، سیاست عوام کے حقوق دینے اور ان کے جان و مال کی حفاظت کرنے کا نام ہے اور جو بھی قوتیں سیاسی کارکنان اور بے گناہ افراد کا قتل عام کررہی ہیں وہ ملک میں سیاسی بحران پیدا کرکے ملک میں بیرونی مداخلت یقینی بنانے کے فارمولے پر کاربند ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ ملک کی آزاد خارجہ پالیسی بنانے کیلئے پارلیمینٹ میں موجود اور پارلیمینٹ سے باہر جماعتوں اور ملکی سلامتی کے اداروں سے صلاح مشورہ کرکے ایک مضبوط خارجہ پالیسی بنائی جائے تاکہ ملک میں بیرونی مداخلت کا راستہ روکا جاسکے کیونکہ ملک میں بحرانوں و دہشت گردی کی بڑی وجہ بیرونی مداخلت بھی ہے۔ پاکستان سنی تحریک کراچی سمیت ملک بھر میں قیام امن کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے اور اب بھی قیام امن کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صوبائی سیکریٹریٹ میں علمائے کرام و معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک تمام محب وطن قوتوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ قیام امن کیلئے آگے آکر اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ عوام شرپسندوں پر گہری نظر رکھیں اور مشکوک افراد کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ کو فراہم کریں۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ PST مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ان کے سیاسی جمہوری حقوق کے لیے ہم آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ قانون کی بالادستی کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائیں۔ لاقانونیت کا خاتمہ کرکے ہی شہر میں امن کی کوششوں کو دوام بخشا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 149235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش