0
Friday 6 Apr 2012 08:10

190 فلسطینی بچے اسرائیل کے زندانوں میں بند ہیں

190 فلسطینی بچے اسرائیل کے زندانوں میں بند ہیں
اسلام ٹائمز۔ فلسطينی اسيران پر ہونے والے مظالم کا دستاويزی ريکارڈ مرتب کرنے والے تجزيہ کار عبدالناصر فروانہ کے مطابق اسرائيلی انتظاميہ نے عقوبت خانوں ميں 190 کم سن فلسطينی بچوں کو پابند سلاسل کيا ہوا ہے۔ عبدالناصر فروانہ نے ايک انٹرويو ميں بتايا کہ دوران حراست بچوں کو اذيت ناک تشدد، بليک ميلنگ اور نہايت ظالمانہ طريقے سے ان کے خلاف فوجداری مقدمات بنا کر انہيں پھنسانے کی کوشش کی جاتی ہے حالانکہ يہ تمام اقدامات بچوں کے حقوق کے عالمی معاہدوں کی سنگين خلاف ورزی ہے۔ عبدالناصر فروانہ نے مزيد کہا کہ اسرائيلی فوج اور پوليس اہلکار انہيں نہايت بے رحمی کے ساتھ ہاتھ پاوں باندھنے، انہيں ہتھکڑياں ڈالتے اور ان کی آنکھوں پر پٹياں باندھتے ہيں۔ دوران تفتيش اْنہيں بھی اسی طرح کے تشدد کے حربوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس طرح بڑی عمر کے جنگی قيديوں کے ساتھ کيا جا سکتا ہے۔ انہيں بجلی کے جھٹکے لگائے جاتے ہيں۔ فلسطينی حکومت کی جانب سے بچوں کے قومی دن پر جاری اعداد و شمار ميں بتايا گيا ہے کہ فلسطين ميں کل آبادی ۴۰ لاکھ ۱۷ ہزار سے زيادہ ہے۔ ان ميں ۲۰ لاکھ سے زيادہ تعداد اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کی ہے جو کل آبادی کے ۴۸ فيصد کی نمائندگی کرتے ہيں۔
خبر کا کوڈ : 150799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش