0
Saturday 7 Apr 2012 00:42

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام مہنگائی اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام مہنگائی اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف جماعت اسلامی ملتان حلقہ 194 کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت آصف محمود اخوانی امیر جماعت اسلامی ملتان حلقہ 194، حافظ محمد اسلم نائب امیر اور مولانا عبدالرزاق نے کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ملتان کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز اور انتہائی ظالمانہ ہے، بیرون ممالک میں قیمتیں کم ہیں جبکہ پاکستان میں آسمان سے باتین کر رہی ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ 

آصف محمود اخوانی نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے سے ملک میں خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے عوام سے سہولتیں چھین رہے ہیں، جماعت اسلامی حکومت میں آکر مہنگائی کا خاتمہ اور پٹرولیم قیمتوں میں کمی کرے گی۔ حافظ محمد اسلم نے کہا کہ نیٹو کی ممکنہ سپلائی کی بحالی عوام، پاکستان اور اسلام سے غداری ہوگی۔ 
خبر کا کوڈ : 150946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش