0
Thursday 29 Mar 2012 00:35

جماعت اسلامی حکومت میں آکر 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیگی، افتخار چودھری

جماعت اسلامی حکومت میں آکر 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیگی، افتخار چودھری
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان پروفیسر افتخار چودھری نے کہا ہے کہ اگر عوام رشوت، مہنگائی، بے روزگاری سے نجات اور اسلامی انقلاب چاہتے ہیں تو 30 مارچ کو جلسہ عام میں شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گول باغ چوک میں رابطہ عوام مہم کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پی پی 194 آصف اخوانی، عمران مانی، کلیم اکبر صدیقی، صہیب عمار صدیقی، حافظ محمد اسلم، اسد نعمان، شباب ملی پنجاب کے نائب صدر سید حسنین رضا اور پی پی 194 کے صدر حسن البناء صدیقی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو کرپشن کرنے کے سوا عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک میں تبدیلی لے کر آئے گی، جماعت اسلامی حکومت میں آکر 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردے گی، دس لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرے گی، موجودہ حکمرانوں نے عوام کو بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا، آنے والے الیکشن میں اسلامی انقلاب لانے والے ہی کامیاب ہوں گے، جماعت اسلامی صالح قیادت اور دیانتداری کی سیاست کرکے اقتدار میں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 148830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش