0
Sunday 8 Apr 2012 19:52

صدر زرداری خواجہ معين الدين چشتی کی درگاہ پر حاضری کے بعد وطن روانہ

صدر زرداری خواجہ معين الدين چشتی کی درگاہ پر حاضری کے بعد وطن روانہ
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علي زرداري بھارت کے نجي دورے اور خواجہ معين الدين چشتي کے مزار پر حاضري کے بعد واپس وطن روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ بلاول، بختاور اور آصفہ بھٹو زرداري بھي ہيں۔ صدر زرداري آج صبح اجمير شريف ميں خواجہ معين الدين چشتي کے مزار پر حاضري دينے کيلئے نجي دورے پر بھارت گئے تھے، صدر زرداري نے اپنے دورے کے دوران وزيراعظم من موہن سنگھ کے ظہرانے ميں شرکت کي اور مزار پر حاضري دي اور نوافل ادا کرکے دعا کي تھي۔ صدر آصف زرداري کے ہمراہ رحمان ملک، بابر اعوان سميت تين درجن سے زائد افراد پر مشتمل وفد بھارت گيا ہے. 

قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اجمیر شریف میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں کیں، صدر نے درگاہ کمیٹی کو 10 لاکھ ڈالرز کا نذرانہ دیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری،ان کی صاحبزادیاں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو، سابق چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وفد کے دیگر ارکان شامل تھے۔ صدر زرداری جب مزار پہنچے تو لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ صدر مملکت نے ہاتھ ہلا کر لوگوں کے پیار اور محبت کا جواب دیا۔ اس موقع پر خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کے اردگرد اور احاطے کے اندر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ صدر زرداری نے تقریباً 20 منٹ تک مزار پر حاضری دی، نماز ادا کی اور دعائیں مانگیں۔ صدر زرداری خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 151544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش