0
Monday 9 Apr 2012 00:22

زرداری من سنگھ ملاقات مثبت اور تعمیری رہی، بھارتی سیکرٹری خارجہ

زرداری من سنگھ ملاقات مثبت اور تعمیری رہی، بھارتی سیکرٹری خارجہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سیکرٹری خارجہ رنجن متھائی نے کہا ہے زرداری منموہن ملاقات تعمیری رہی جس میں کشمیر اور سیاچن سمیت تمام تنازعات پر بات ہوئی۔ نئی ویزا پالیسی کے معاہدے پر دستخط آئندہ ہفتے ہونگے۔ نئی دہلی میں میڈیا بریفنگ میں رنجن متھائی کا کہنا تھا دونوں رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ کشمیر اور سیاچن سمیت تمام تفصیہ طلب تنازعات کے علاوہ حافظ سعید کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی، تاہم ملاقات کا مرکزی نکتہ تعلقات کی بہتری تھی۔ انھوں نے کہا صدر زرداری کو نئی ویزا پالیسی کی تفصیلات بتائی گئی۔ توقع ہے ایک دو ہفتے میں اس معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا دونوں ملکوں کے سیکرٹری خارجہ کا اجلاس آئندہ سال جنوری میں ہو گا۔ جس میں امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے متعلق بات چیت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 151603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش