0
Tuesday 10 Apr 2012 00:27

جے يو آئی ف کا پارليمانی کميٹيوں کا بائيکاٹ جاری رکھنے کا فيصلہ

جے يو آئی ف کا پارليمانی کميٹيوں کا بائيکاٹ جاری رکھنے کا فيصلہ
اسلام ٹائمز۔ جمعيت علماء اسلام ف نے صدر آصف علي زرداري کي اپيل کو مسترد کرتے ہوئے فيصلہ کيا ہے کہ نيٹو سپلائي روٹ اور گھريلو تشدد کيخلاف قانوني بل کے ايشوز پر مخالفت اور پارليماني کميٹيوں کا بائیکاٹ جاري رکھا جائے گا۔ جے يو آئي ف کي پارليماني پارٹي کا اجلاس اسلام آباد ميں پارٹي قائد مولانا فضل الرحمن کي زيرصدارت ہوا، اجلاس نے قومي سلامتي کميٹي اور ديگر مشاورتي کميٹيوں ميں جے يو آئي ف کي واپسي سے متعلق صدر آصف زرداري کي درخواست پر غور کيا، ترجمان جمعيت کے مطابق اجلاس ميں فيصلہ کيا گيا کہ نيٹو سپلائي روٹ کو بحال رکھنے کي مخالفت جاري رکھي جائے گي اور کسي ايسے فورم کا حصہ نہيں بنا جائے گا جو روٹ بحالي کي راہ ہموار کر رہا ہو، ترجمان نے کہا کہ جے يو آئي نے گھريلو تشدد کيخلاف مجوزہ قانون کے بل کي بھي مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ يہ بل ہمارے سماجي ڈھانچے کو توڑنے کي سازش اور خانداني نظام پر حملہ ہے، اسکو منظور کرانے کي کوشش کي گئي تو ديگر جماعتوں سے ملکر ملک گير احتجاج کيا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 151893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش