0
Wednesday 11 Apr 2012 00:24

سابق پی پی رہنما انور بیگ کل ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے

سابق پی پی رہنما انور بیگ کل ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے سابق رہنما اور سینیٹر انور بیگ کل مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ انور بیگ کی ن لیگ میں شمولیت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق انور بیگ کو پیپلزپارٹی کی اعلٰی قیادت مسلسل نظرانداز کر رہی تھی، جس کے باعث سنیٹر انور بیگ نے ایک طویل عرصہ پیپلزپارٹی میں رہنے کے بعد ملک کی دوسری بڑی سیاسی پارٹی مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان ایک باقاعدہ تقریب میں کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی سنیئر قیادت نے انور بیگ کی پارٹی رولز کی خلاف ورزی پر پہلے ہی رکینت معطل کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 152225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش