0
Friday 6 Apr 2012 22:28

امیر مقام نے مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی

امیر مقام نے مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق سے مستعفی ہونے والے سابق وفاقی وزیر امیر مقام نے اپنے کئی ساتھیوں سمیت باقاعدہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے، پشاور میں منعقدہ شمولیتی تقریب میں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے بھی شرکت کی، اس موقع پر لیگی قائد کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کا گراف روز بروز بڑھ رہا ہے، عوام کی کثیر تعداد میں شمولیت پارٹی پر عوام کا براہ راست اعتماد کا اظہار ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ امیر مقام کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی، اس موقع پر امیر مقام نے تقریب سے اپنے خطاب کے دوران (ن) لیگ کے قائد کو یقین دلایا کہ وہ اور انکے ساتھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوکر ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 150916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش