0
Wednesday 11 Apr 2012 15:50

پہلے 9 ماہ کے دوران ترسیلات زر 9.73 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

پہلے 9 ماہ کے دوران ترسیلات زر 9.73 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے رواں مالی سال 2011-12ء کے پہلے نو مہینوں ( جولائی 2011۔ مارچ 2012 ) کے دوران 9,735.56 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے ( جولائی ۔ مارچ 2011 ) کی ترسیلات زر 8,016.18 ملین ڈالر کے مقابلے میں 1,719.38 ملین ڈالر یا 21.45 فیصد زیادہ رہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران دنیا کے تمام ممالک سے ترسیلات زر کی آمد میں اضافہ ہوا۔ جولائی۔ مارچ 2012 کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، جی سی سی ممالک ( بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان ) اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 2,655.38 ملین ڈالر، 2,140.91 ملین ڈالر، 1,724.27 ملین ڈالر، 1,131.81 ملین ڈالر، 1,099.39 ملین ڈالر اور 273.42 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ جولائی۔ مارچ2011ء کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 1,822.00 ملین ڈالر، 1,859.28 ملین ڈالر، 1,491.05 ملین ڈالر، 879.53 ملین ڈالر، 948.12 ملین ڈالر، 255.73 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ ( جولائی۔ مارچ 2012 ) کے دوران ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 710.38 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ ( جولائی۔ مارچ 2011 ) کے دوران ان ممالک سے 760.42 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ جولائی تا مارچ 2012ء کے دوران ماہانہ اوسط ترسیلات زر 1,081.73 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی اوسط ترسیلات زر ( 890.69 ملین ڈالر ) کے مقابلے میں 21.45 فیصد زیادہ ہیں۔

گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے 1,142.77 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو گزشتہ 2011ء کے اسی مہینے کی ترسیلات زر 1,052.90 ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.54 فیصد زیادہ رہیں۔ مارچ 2012ء کے دوران تقریباً تمام ترسیلات بینکوں کے ذریعے آئیں۔ مارچ 2012ء کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، جی سی سی ممالک ( بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان ) اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 329.40 ملین ڈالر، 237.02 ملین ڈالر، 198.82 ملین ڈالر، 140.61 ملین ڈالر، 130.48 ملین ڈالر اور 28.51 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ مارچ 2011ء کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 259.00 ملین ڈالر، 232.19 ملین ڈالر، 192.79 ملین ڈالر، 108.62 ملین ڈالر، 128.10 ملین ڈالر اور 35.49 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 152411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش