0
Wednesday 11 Apr 2012 19:05
نيٹو سپلائی کي بندش کيلئے درخواست دائر

امریکی سفارتخانے میں توسیع کی منظوری سپریم کورٹ میں چیلنج

امریکی سفارتخانے میں توسیع کی منظوری سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ اوگرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد اقبال نے امریکی سفارتخانے کے توسیعی منصوبے کی منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عدالت عظمٰی میں دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی جانب سے امریکی سفارتخانے کے توسیعی منصوبے کی منظوری غیر قانونی ہے، امریکی سفارتخانے نے آٹھ ایکڑ کے علاوہ پندرہ ایکڑ زمین پر بھی غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ فوری کارروائی کرتے ہوئے منصوبہ کالعدم قرار دے اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام رکوانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ امریکی سفارتخانے کے زیر قبضہ اضافی زمین واگزار کرائی جائے۔ 

ادھر نيٹو سپلائي کي بندش کے لئے سپريم کورٹ لاہور رجسٹري ميں درخواست دائر کر دي گئي۔ درخواست ميں نيٹو سپلائي مستقل بند کرنے کا حکم دينے کي استدعا کي گئي ہے۔ وطن پارٹي کے سربراہ بيرسٹر ظفراللہ خان نے درخواست ميں موقف اختيار کيا کہ نيٹو سپلائي کي وجہ سے پاکستان ميں منشيات اور اسلحہ کي بھرمار ہوئي اور ملک ميں لاقانونيت کے واقعات ميں اضافہ ہوا، بعض حصوں ميں عليحدگي پسند تحريکوں کو بھي تقويت ملي۔ درخواست ميں استدعا کي گئي کہ عدالت نيٹو سپلائي کي بندش کے حوالے سے پارليمنٹ کے فيصلے پر سختي سے عمل درآمد کرانے کا حکم جاري کرے۔
خبر کا کوڈ : 152474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش