0
Saturday 14 Apr 2012 19:29

ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کیخلاف 18 اپریل کو اسلام آباد میں علماء کانفرنس منعقد ہو گی

ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کیخلاف 18 اپریل کو اسلام آباد میں علماء کانفرنس منعقد ہو گی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید عبد الجلیل نقوی نے کہا ہے کہ کوئٹہ، کراچی اور گلگت بلتستان میں ڈھائی جانے والی قیامتیں ان عناصر کے لیے جہنم کا باعث بنیں گی جو یہ قیامتیں ڈھانے کا باعث بن رہے ہیں جبکہ انصاف فراہم نہ کرنے والے ادارے اور ملک میں امنّ و امان کے قیام کی ذمہ دار قوتیں بھی اس عذاب سے نہیں بچ سکیں گی جو کوئٹہ، کراچی ا ور گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کی شہادتوں کے بعد نازل ہو گا۔ 

علامہ سید عبدالجلیل نقوی نے کہا کہ تاریخ میں قتل و غارت گری کرنے والے اور قتل عام کا شکار ہونے والے گروہوں اور طبقات کی متعدد رودادیں موجود ہیں جن میں کربلا کی حقیقت سرفہرست ہے۔ تاریخ ثابت کر چکی ہے کہ قاتل قوتیں رسوا، برباد اور جہنم رسید ہوئی ہیں جن کا نام لینے سے بھی انسانیت گھبراتی ہے جبکہ مقتول قوتیں آج بھی عزت اور مظلومیت کے مقام پر سرفہرست رہ کر نہ صرف انسانیت کے لیے احترام کا درجہ رکھتی ہیں بلکہ قیامت میں بھی سرخرو اور سرفراز نظر آتی ہیں یہی وجہ ہے کہ مکتب تشیع کے پیروکار شہادتوں سے لگاؤ اور عقیدت رکھتے ہیں۔ 

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر نے کہا کہ موجودہ مسائل کے حل اور دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے صحیح رہنمائی ہمیں علمائے اعلام اور دینی تشخص کے حامل قائدین ہی فراہم کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے اعلان کردہ علماء کانفرنس ایک خوش آئند اور نتیجہ خیز اقدام ثابت ہو گا۔ ۱۸ اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والی اس کانفرنس سے عوام اور کارکنان کو بہت توقعات اور امیدیں وابستہ ہیں کہ بزرگ اور جید علمائے کرام ہمیں ایک بہترین لائحہ عمل دیں گے اور ملت جعفریہ کسی ایک خط پر چل کر اپنے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ 

علامہ سید عبدالجلیل نقوی نے صوبہ پنجاب کے علمائے کرام، مدارس دینیہ کے سربراہان، خطبائے عظام، آئمہ جمعہ و جماعت اور دینی طلبا ء سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے کانفرنس میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں تاکہ عوام بالخصوص گلگت بلتستان، کوئٹہ و کراچی کے متاثرین کی دلجوئی ہو اور ان کے حق میں صدائے احتجاج بلند کی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 153255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش