0
Saturday 21 Nov 2009 09:56

کراچی میں پیش امام کے قتل کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے تحت مظاہرہ اور دھرنا

کراچی میں پیش امام کے قتل کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے تحت مظاہرہ اور دھرنا
کراچی:مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جمعہ کو مسجد سفینہ اہلبیت اورنگی ٹاؤن کے پیش امام غلام محمد کے قتل کے خلاف نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا۔مظاہرے اور دھرنے کی قیادت مجلس کے رہنماؤں مرزا یوسف حسین،علامہ حسن ظفر نقوی،سہیل مرزا اور دیگر نے کی۔ مظاہرین بعد نماز مغربین محفل شاہ خراسان سے نمائش چورنگی پر پہنچے،وہ حکومت،امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس کے رہنماؤں نے کہا کہ محرم سے پہلے علماء کی ٹارگٹ کلنگ کراچی کا امن و امان تباہ کرنے کی سازش ہے،حکومت دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے کارروائی کرے اور ایف آئی آر میں نامزد قاتلوں کو فوراً گرفتار کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ دشمنانِ اسلام کی کارروائی ہے،حکومت کی نااہلی کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 15411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب