0
Thursday 19 Apr 2012 00:18

مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، صدر زرداری کا افغان صدر کو فون

مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، صدر زرداری کا افغان صدر کو فون
اسلام ٹائمز۔ صدر زردادی نے حامد کرزئی کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کابل میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اس گھڑی میں پاکستان افغانستان کے ساتھ ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کابل سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے حملوں میں ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں افغانستان میں امن قائم ہو گا اور پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق صدر آصف علي زرداري نے افغان صدر حامد کرزئي کو ٹيلي فون کر کے افغانستان ميں دہشتگرد حملوں کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ہے۔ ايوان صدر اسلام آباد سے جاري کئے جانے والے ايک اعلاميہ کے مطابق صدر زرداري نے کابل ميں ہونيوالے حاليہ حملوں کي مذمت کي، افغان صدر سے گفتگو ميں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افغانستان ميں امن کيلئے ہر اقدام کي حمايت کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 154554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش