0
Thursday 19 Apr 2012 09:53

بھارتی جنگی جنون، دور مار میزائل اگنی 5 کا تجربہ

بھارتی جنگی جنون، دور مار میزائل اگنی 5 کا تجربہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے بيلسٹک ميزائل اگنی فائيو کا تجربہ کيا ہے، بين البراعظمی بيلاسٹک ميزائل ۵ چين سميت ايشيا اور يورپ کے بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحيت رکھتا ہے۔ بھارتی ميڈيا رپورٹس کے مطابق بيلسٹک ميزائل اگنی فائيو اڑيسہ کے ساحل سے فائر کيا گيا۔. ۵ ہزار کلوميٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحيت رکھنے والے اس ميزائل سے بھارت کو چين کے شمالی حصے سميت پورے ايشيا اور يورپ کے ايک بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحيت حاصل ہو جائے گی۔ اگنی ميزائل جوہری ہتھيار لے جانے کی صلاحيت بھی رکھتا ہے اور ايک ٹن تک ايٹمی مواد ہدف تک لے جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے امريکا، روس، فرانس اور چين کے پاس اس نوعيت کے ميزائل کی اہليت تھی۔ اگنی فائيو ٹھوس ايندھن سے بھرا ہے، ۱۷ ميٹر لمبا، ۲ ميٹر چوڑا اور ۵۰ ٹن وزنی ہے۔ اگنی ميزائل کا تجربہ گذشتہ روز کيا جانا تھا۔ تاہم خراب موسم کے باعث يہ تجربہ آج کيا گيا ہے۔ بيلسٹک ميزائل اگنی فائيو آئندہ تين برسوں ميں بھارتی فوج کے حوالے کيا جائے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے دور مار میزائل "اگنی پانچ " کا کامیاب تجربہ کر کیا ہے۔ میزائل جوہری ہتھیار بھی لے جا سکتا ہے۔ میزائل "اگنی پانچ" پانچ ہزار کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ یہ زمین سے زمین پر مار کرنے والا انٹر کانٹیننل میزائل ہےجو یورپ تک مار کر سکتا ہے جبکہ بیجنگ بھی اس کے نشانے پر آ گیا ہے۔ بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ذرائع کے مطابق اگنی میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد بھارت ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو پانچ ہزار کلومیٹر یا اس سے زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میزائل کا تجربہ چین کی قوت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 154636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش