0
Friday 20 Apr 2012 09:07

اختلافات ختم کرکے متحد ہوں ورنہ دشمن ہمیں گاجر مولی کی طرح کاٹتے رہیں گے، علماء کرام

اختلافات ختم کرکے متحد ہوں ورنہ دشمن ہمیں گاجر مولی کی طرح کاٹتے رہیں گے، علماء کرام
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان میں فکری ہم آہنگی اور امن کے قیام کے سلسلے میں دینی جماعتوں اور علماء کرام کا اعلیٰ سطحی اہم مشترکہ اجلاس صوبائی امیر عبدالمتین اخونزادہ کی صدارت میں ہوا اجلاس میں بلوچستان کی 11دینی جماعتوں نے شرکت کی جن میں جماعت اسلامی کے مولانا عبدالحق ہاشمی، بشیراحمد ماندائی، ڈاکٹرمحمد ابراہیم، حاجی عبدالقیوم کاکڑ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی قاری مہراللہ، محمودالحسن قاسمی، حاجی ضیاء الدین ، مجلس وحدت المسلمین علامہ مقصود علی ڈومکی، سیدمفتی ہاشم موسوی، سیدمحمد یوسف، جمعیت علماء اسلام (س )حافظ درمحمد، رشیداحمد شرودی، عبدالقیوم میرزئی، جماعت الدعوۃ کے صوبائی امیر مولانا محمد قاسم، محمد ادریس، مرکزی جمعیت اہل حدیث مولانا عبدالرزاق، عصمت اللہ سائم، تنظیم اسلامی مرکزی تحریک خلافت کے اقتدار احمد، سنی سپریم کونسل صاحبزادہ سید حبیب اللہ شاہ،،جمعیت طلبہ عریبہ مولانا عبدالحمید منصوری، اہل حدیث یوتھ فورس نجیب اللہ عابد سمیت کوئٹہ کے 5بڑے مساجد کے آئمہ کرام علامہ جمعہ اسدی، مولانا عبدالکبیر شاکر، مفتی امین اللہ، مولانا محمد ہاشم مندوخیل، مولانا رحمت اللہ موسیٰ خیل، مولانا عبدالرحیم، مولوی ندامحمدحقانی، اعجاز محبوب و دیگرنے شرکت کی۔ 

اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے عبدالمتین اخونز ادہ نے کہا کہ آج ہم سنگین پریشان کن حالات میں اکھٹے ہوئے ہیں ہم امت کے اتحاد یکجہتی خطے کو امن واستحکام اور بھائی چارے کانظام دینا چاہتے ہیں۔ عوام کی راہنمائی کی ضرورت ہے۔ سماجی اخلاقی مذہبی ودینی فریضہ اداکرنے اوراتحاد کی ضرورت ہے۔ علماء کرام لاتعلق معصوم افراد کاقتل لمحہ فکریہ ہے۔ مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ خطے میں شیطانی قوتوں کی سازشیں اپنی عروج پر ہے جس کے باعث ہوشیاری اور باخبر و متحد رہنے کی ضرورت ہے مومن کی بصیرت قرآن وسنت سے راہنمائی لیکر تعصب ونفرق اور ظلم کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ جمعیت علماء اسلامی نظریاتی کے قاری مہراللہ، محمود الحسن قاسمی نے کہا کہ علماء کرام دینی جماعتوں علماء کرام کو متحد و یکجاہونے کی ضرورت ہے اس قسم کی مجالس کے انعقادسے نفرت تعصب اور ظلم کوروکا جاسکتاہے۔ عوام کو مشتعل ہونے کے بجائے امن اور صبر سے کام لینا چاہیے۔ عوام میں شعور اور ایک ضابطہ اخلا ق کی ضرورت ہے۔ رواداری، دینی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے اللہ کی رسی کو مضبوط تام کر ہی ہم تفرقے اور نفرت سے بچ سکتے ہیں۔ 

جمعیت علما اسلام (س) کے رہنماؤں حافظ درمحمد، رشیداحمد شرودی، عبدالقیوم میرزئی نے کہا کہ دشمن متحد ومتفق اور ہم تقسیم ہورہے ہیں اس لیے ضرور ت اس امر کی ہے کہ قوم کو یکجا ومتحد رکھ کر قرآن وسنت سے رشتہ مضبوط کیا جائے۔ دینی جماعتوں اور علماء کرام پر آج کے دورمیں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ علماء کرام ہی قوم کو متحد دشمن کی سازشیں ناکام اور حکومت کوخواب غفلت سے بیدار کر سکتے ہیں۔ مذہبی جماعتوں کو یکجا و متحد کرنے سے قوم متحد ہو جائے گی اس لیے اس فریضے کو بہترومنظم اندازمیں ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعت الدعوۃ کے صوبائی امیر مولانا محمد قاسم، محمد ادریس، مرکزی جمعیت اہل حدیث مولانا عبدالرزاق، عصمت اللہ سائم، تنظیم اسلامی مرکزی تحریک خلافت کے اقتداراحمد، سنی سپریم کونسل صاحبزادہ سید حبیب اللہ شاہ،، جمعیت طلبہ عریبہ مولانا عبدالحمید منصوری، اہل حدیث یوتھ فورس نجیب اللہ عابد نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کی جغرافیا ئی اہمیت کے باعث اسلام وملت دشمنوں نے اسے ٹارگٹ بنایا ہے وزراء اوروی آئی پیز کے تحفظ کیلئے نہتے عوام کو حالت کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے۔ حکومت وانتظامیہ غفلت کوتاہی کاشکارہوگئی ہے۔ عوام کو اپنے تحفظ اور شرپسندوں ملت دشمن کی کا روائیوں کوناکام بنانے کیلئے مختلف سطح پر امن کمیٹیاں بنانی چاہیے علماء ونہتے عوام کی شہادت بدترین ظلم ودرندگی ہیں۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علماء کرام منبر ومحراب کو استعمال کرکے قوم کو قتل بدامنی لسانیت فرقہ واریت سے نجات دلاسکتے ہیں۔ علماء کرام ودینی جماعتوں کے رہنماؤں کو وقتاًفوقتاً ایسی نشستوں کا اہتمام کرنا چاہیے۔ سازش کے تحت ملک دھشت گردی کے خاتمے کے نام پر دھشت گردی پھیلائی جارہی ہے۔ نیٹو و سامراجی قوتوں نے اسلام، اسلامی تعلیمات، مدارس، مساجد، دینی جماعتوں کو ٹارگٹ بنایا ہے۔ فروعی اختلافات ختم اور متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ہم جب تک متحد نہیں ہوں گے دشمن ہمیں گاجر مولی کی طرح کاٹنے رہیں گے۔ اس موقع پر کوئٹہ کے بڑے مساجد کے آئمہ کرام علامہ جمعہ اسدی، مولانا عبدالکبیر شاکر، مفتی امین اللہ، مولانا محمد ہاشم مندوخیل، مولانا رحمت اللہ موسیٰ خیل، مولانا عبدالرحیم، مولوی ندا محمد حقانی، اعجاز محبوب نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کیساتھ علماء کرام بااثر طبقہ بھی حالات میں بہتری لانے اور یکجہتی واتحادکی فضاسازگاربنانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مذہبی جماعتوں اورعلماء کرام کو متحدرہنے اور اس قسم کی اجلاس منعقدکرنے کی ضرورت ہے لوگوں میں غلط فہمیاں دورکرکے اخوت بھائی چارہ اور اتحاد کا درس دیکر سازشی عناصر کوناکام کرنے کی ضرورت ہے۔ 

دینی جماعتوں اور علماء کرام کے مشترکہ اجلاس کے بعد جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخونز ادہ نے دینی جماعتوں اورعلماء کرام کی موجودگی میں جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر الفلاح ہاؤس الگیلانی روڈ پر پرہجوم پریس بریفنگ میں دینی جماعتوں اور علماء کرام کی جانب سے مشترکہ متفقہ اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے موجودہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے بلوچستان کے تمام دینی جماعتوں اورعلماء کرا م کو متحد کر دیا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ معصوم لوگوں علماء کرام اور لاتعلق افراد کی جان ومال عزت وآبرو کوبچانے کیلئے ہرسطح پر کام کریں انہوں نے اس موقع پر درج ذیل اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ 
خبر کا کوڈ : 154921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش