0
Saturday 21 Apr 2012 12:53

افغانستان میں طالبان کی فتح پاکستان کیلئے خطرناک ثابت ہو گی، جنرل خالد ربانی

افغانستان میں طالبان کی فتح پاکستان کیلئے خطرناک ثابت ہو گی، جنرل خالد ربانی
اسلام ٹائمز۔ لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کہا ہے کہ سویلین کی ہلاکت کے بغیر ڈرون حملے دہشتگردی کے خاتمے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ افغانستان میں طالبان کی فتح پاکستان کیلئے خطرناک ثابت ہو گی۔ افغانستان کے ساتھ ملنے والے سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مصروف کور گیارہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے پشاور میں برطانوی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ افغانستان میں طالبان کی کسی بھی قسم کی فتح تحریک طالبان میں جان ڈال دے گی اور اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کو بھی نقصان پہنچے گا۔ جنرل ربانی نے کہا کہ دو ہزار چودہ میں غیر ملکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان کو مستحکم کرنا مشکل ہو جائے گا۔ ڈرون کے متعلق جنرل خالد ربانی کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے میں اگر ایک طالبان مرتا ہے تو دس نئے طالبان بن جاتے ہیں۔ اتحادی فوج کو چاہیے کہ وہ انخلا سے طالبان کی فتح کاتا ثر ہرگز نہ دیں۔
خبر کا کوڈ : 155236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش