0
Monday 23 Apr 2012 23:44

بیوروکریسی میری مخالف نہیں بلکہ ڈارلنگ ہے، گیلانی

بیوروکریسی میری مخالف نہیں بلکہ ڈارلنگ ہے، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے پر نہ صرف اتحادی جماعتیں بلکہ نون لیگ کے بھی بیشتر ارکان متفق ہیں، اتفاق رائے ہو تو ہزارہ صوبہ بھی بن سکتا ہے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، قبل از وقت انتخابات پر نواز شریف سمیت کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس اور جیل کا فاصلہ اب بھی اتنا ہی ہے۔ نئی کتاب جیل میں ہی لکھی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچوں کے احساس محرومی دور کرنے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی، پرویز مشرف واپس آئے تو اکبر بگٹی قتل کیس میں گرفتار کریں گے۔ 

وزیر اعطم نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو ممالک سے تعلقات پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ہی طے کریں گے۔ امریکی ان کی مرضی یا خواہش پر پاکستان کا دورہ نہیں کرتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں توسیع آئین کے مطابق ہے، کسی کو وزرا کے دفاتر کا پتہ نہیں تو ان سے پوچھ لیں، نئی وزارتیں راتوں رات نہیں چھ ماہ قبل بنائی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ علی موسی گیلانی کے معاملے پر پارٹی کی سپورٹ نہ ہونے کا تاثر غلط ہے، سب سے پہلے صدر نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

خبر کا کوڈ : 155985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش