0
Tuesday 24 Apr 2012 16:17

سزا ہوئی تب بھی وزيراعظم منصب پر رہيں گے، اعتزاز احسن

سزا ہوئی تب بھی وزيراعظم منصب پر رہيں گے، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ توہين عدالت کيس ميں وزيراعظم گيلاني کے وکيل اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ توہين عدالت پر اگر سزا ہوئی تو قانون کے مطابق يہ چھ ماہ کي ہو گی، ايسا ہونے کي صورت ميں وزيراعظم صدر سے سزا معاف کرنے کي درخواست نہيں کريں گے۔ سپريم کورٹ کے باہر ميڈيا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزيراعظم کے خلاف فوجداري مقدمہ ہے، فيصلہ ان کي بريت کا بھي آسکتا ہے۔ وزيراعظم جمعرات کو عدالت ميں آئيں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزيراعظم کو سزا ہوئي تو بھي وہ وزارت عظميٰ کے منصب پر رہيں گے۔ عدالت سزا کے ساتھ نااہل بھي قرار ديتي ہے تو معاملہ اسپيکر کے پاس جائے گا۔ اسپيکر ريفرنس چيف اليکشن کمشنر کو بھجوائيں گي۔ وزيراعظم کے وکيل کا کہنا تھا کہ سوئس حکام کو خط لکھا جانا چاہيے، مگر چونکہ صدر کو استثنيٰ حاصل ہے، اس ليے عدالت کو يہ معاملہ اس وقت تک موخر کر دينا چاہيے، جب تک آصف زرداري صدارت کے منصب پر فائز ہيں۔
خبر کا کوڈ : 156211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش