0
Tuesday 24 Nov 2009 09:28

عالمی سطح پر ایران کو تنہا کرنے کا کوئی جواز نہیں،برازیلین صدر

امریکا اور اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں،احمدی نژاد
عالمی سطح پر ایران کو تنہا کرنے کا کوئی جواز نہیں،برازیلین صدر
برازیلہ:برازیل کے صدر لوئس اناکیوڈیسلوا نے کہا ہے کہ عالمی برادری ایران کو تنہا کرنے کی بجائے اسے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کا حصہ بنائے۔جبکہ ایران کو ایٹمی پروگرام کے منصفانہ اور متوازن حل کے لیے مغربی اقوام سے مذاکرات کرنے چاہیں۔برازیل کے دارلحکومت برازیلہ میں ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد برازیل کے صدر نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ عالمی سطح پر ایران کو تنہا کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایران کے ساتھ بیٹھا جائے اور اس کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مشرق وسطیٰ کے حالات کو معمول پر لایا جائے۔انہوں نے ایران کے پرامن نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے صدر احمدی نژاد کو مشورہ دیا کہ وہ مغربی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی تنازعہ پر مذاکرت جاری رکھیں۔جبکہ ایرانی صدر نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ایران یورنیم کو افزودہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔انہوں نے کہ ہمارا
ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے اور ہم اس سے ایٹمی ہتھیار بنانے کا پروگرام نہیں رکھتے۔
امریکا اور اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں،احمدی نژاد 
برازیلیا:ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل میں ایران پر حملے کا حوصلہ نہیں،اب جنگ نہیں مذاکرات کا زمانہ ہے۔برازیلیا میں صدر لولا ڈی سلوا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمود احمدی نژاد نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کی فوجی حملے کی دھمکیاں اب ماضی کا حصہ بن گئی ہیں۔اب جنگ کا زمانہ گیا۔اب ایک دوسرے کو سمجھنے اور مذاکرات سے مسائل حل کرنے کا زمانہ آگیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی امریکا ایسا سوچ رہا ہے۔محمود احمدی نژاد نے برازیل کے صدر سے تین گھنٹے طویل ملاقات کی اور ایک روزہ دورہ ختم کر کے بولیویا روانہ ہو گئے جہاں سے وہ وینزویلا جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 15634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش