0
Wednesday 25 Apr 2012 23:51

ملک پر قابض دونوں جماعتیں عوام سے دھوکہ کر رہی ہیں، شاہ محمود قریشی

ملک پر قابض دونوں جماعتیں عوام سے دھوکہ کر رہی ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے قوم کو سوچ دی ہے اور تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے، پارٹی کی رکنیت سازی مہم 30جون کو ختم ہوگی جس کے بعد ایک عبوری سیٹ اپ کے ذریعے پارٹی عہدوں پر انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا، ملک پر قابض دونوں جماعتیں عوام سے دھوکہ کر رہی ہیں، اسی لیے ملک تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوسن ٹائون ملتان میں منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف مسلسل عوام سے رابطے میں ہے، اگلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا، ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن رشید نے کہا کہ قوم نے تبدیلی لانے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کنونشن سے میجر (ر)مجیب احمد خان، جاوید حیدر گردیزی، چوہدری خالد، اعظم خان خاکوانی، خالد خان خاکوانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

خبر کا کوڈ : 156407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش