0
Saturday 28 Apr 2012 00:22

کوئٹہ کا امن خراب کرنے میں امریکہ، اسرائیل اور بھارت ملوث ہیں، سید فضل آغا

کوئٹہ کا امن خراب کرنے میں امریکہ، اسرائیل اور بھارت ملوث ہیں، سید فضل آغا
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سید فضل آغا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، شہر کا امن و امان تہہ و بالا کرنے میں امریکہ، اسرائیل، بھارت اور دیگر اسلام و ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں۔ سیاچن میں برفانی تودے تلے پھنسے ہوئے فوجی جوانوں اور افسران کی سلامتی کے لئے پوری قوم دعا گو ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے کشیدگی کم کرکے کشمیر اور سیاچن سمیت دیگر مسائل حل کرنے چاہیں، جب تک یہ مسائل حل نہیں ہونگے پاکستان اور بھارت کے عوام مشکلات سے دوچار رہیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے پارلمینٹ کے پانچ سو تین ارکان میں صرف اور صرف جمعیت علماء اسلام کے ارکان رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، قائد جمعیت کے سخت موقف کے باعث ابھی تک نیٹو سپلائی بحال نہیں ہو سکی، انہوں نے کہا کہ جمعیت وہ واحد مذہبی اور سیاسی جماعت ہے جس نے نیٹو سپلائی کی بحالی کو ڈرون حملوں کے روکنے سے مشروط کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این جی اوز کے ذریعے اسلامی تشخص اور اسلامی تہذیب کو ختم کیا جا رہا ہے۔ گھریلو تشدد کے بل کو قائد جمعیت نے خاک میں ملادیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جنگل کا راج ہے، اور ہر طرف افراتفری سے ملک مشکلات کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 156886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش