0
Saturday 28 Apr 2012 13:15

ملتان، لاڑ میں مجلس وحدت مسلمین کے نئے یونٹ کا قیام

ملتان، لاڑ میں مجلس وحدت مسلمین کے نئے یونٹ کا قیام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان نے لاڑ میں نئے یونٹ کا اعلان کر دیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی نے سیکرٹری تنظیم سازی زاہد عباس سوری اور سیکرٹری میڈیا سیل مولان اثقلین نقوی کے ہمراہ بستی لاڑ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایک اجلاس کے دوران کثرت رائے سے ناصر عباس کو یونٹ مسئول کی ذمہ داری کی گئی، اور یونٹ سیکرٹری جنرل کو ٹاسک دیا کہ ایک ہفتے کے اندر اپنی کابینہ کی لسٹ فائنل کر کے ضلع کو ارسال کریں۔
 
اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آنے والے حالات میں منظم ہونے کی ضرورت ہے، دشمن ہماری کمزوریوں سے فائدہ اُٹھا رہا ہے اور ہمیں اس امر کا ادراک بھی نہیں، اُنہوں نے کہا کہ عوام 27 مئی کو ملتان میں ہونے قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے اُسے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی شرکت کو بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 156946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش