0
Monday 30 Apr 2012 20:04

کراچی میں مجرمانہ سرگرمیاں لیاری سے کنٹرول ہوتی ہیں، مشتاق شاہ

کراچی میں مجرمانہ سرگرمیاں لیاری سے کنٹرول ہوتی ہیں، مشتاق شاہ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ مشتاق شاہ کا کہنا ہے کہ شہر میں کافی حد تک مجرمانہ سرگرمیاں لیاری سے کنٹرول ہوتی ہیں جب سے لیاری آپریشن شروع کیا ہے کراچی میں بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز لیاری میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سی آئی ڈی اہلکار کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ رینجرز لیاری آپریشن میں پولیس کے ساتھ شامل ہے لیکن حکمت عملی کے تحت اسے ریزرو میں رکھا ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں آئی جی سندھ نے کہا کہ اب تک پولیس کے پاس لیاری گینگ وار کے کسی دہشت گرد کی لاش نہیں ہے، نہیں بتا سکتے کوئی بڑا مارا گیا ہے یا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ لیاری کے 65 سے 70 فیصد علاقے پر پولیس نے کنٹرول کرلیا ہے باقی پر ایک دو روز میں کرلیا جائے گا۔ مشتاق شاہ نے کہا کہ پولیس کے پاس بھی جدید اسلحہ موجود ہے لیکن عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال کیا جاتا ہے لیاری آپریشن کو بیچ میں نہیں چھوڑیں گے ہر حال میں مکمل کیا جائے گا۔

مشتاق شاہ نے کہا کہ کراچی میں کافی حد تک مجرمانہ سرگرمیاں لیاری سے کنٹرول ہوتی ہیں جب سے لیاری آپریشن شروع کیا ہے کراچی میں بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں کمی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 157882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش