0
Wednesday 2 May 2012 01:29

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ملتان میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے مظاہرے

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ملتان میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ملتان میں کمیونسٹ مزدور کسان پارٹی، محنت کش رابطہ کمیٹی، آل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن، پنجاب فیڈریشن آف ٹریڈ یونین ملتان، سماجی تنظیم سانجھ سویر، ریل بچائو اتحاد فیڈریشن ملتان، یونائیٹد ورکرز موومنٹ فیڈریشن ملتان، سماجی تنظیم سپارک، آل پاکستان مزدور اتحاد یونین، سی بی اے، او جی ڈی سی ایل، پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ سمیت دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنمائوں نے کہاکہ عالمی سرمایہ دارانہ معاشی نظام دنیا بھر میں غربت، بے روزگاری، جہالت، بیماری اور افراط زر بڑھنے کا موجب بن رہا ہے، اسی وجہ سے محنت کش طبقہ کے حالات زندگی پیچیدگیوں کا شکار ہو رہے ہیں، مقررین نے کہا کہ ملک سے ظالمانہ نظام کے خاتمے تک ملک کے محنت کش غریب عوام مسائل میں گھرے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 158252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش